ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آزاد امیدوار میکرون صدارتی الیکشن جیت سکتے ہیں، فرانسیسی رائے عامہ

آزاد امیدوار میکرون صدارتی الیکشن جیت سکتے ہیں، فرانسیسی رائے عامہ

Sat, 11 Feb 2017 11:24:47    S.O. News Service

پیرس،10؍فروری(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانس میں صدارتی انتخابات23 اپریل کو ہوں گے۔ اس الیکشن کے لیے دائیں بازو کی ری پبلکن پارٹی کے امیدوار فرانسوا فِیوں کو کرپشن اسکینڈل کاسامنا ہے اور اْن کی مقبولیت خاصی کم ہو چکی ہے۔ اس صورت حال میں رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل فرنٹ کی خاتون لیڈر مارین لے پین کو 24 فیصد، آزاد امیدوار ایمانوئل میکرون کو 21 فیصد اور فرانسوا فیوں کو 20 فیصد ووٹ ڈالے جانیکا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ان جائزوں کے مطابق سات مئی کو ہونے والے دوسرے مرحلے میں آزاد امیدوار میکرون کو 65 فیصد تک ووٹ مل سکتے ہیں اور مارین لے پین کو 35 فیصد ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں۔


Share: